پی ڈی ایم اے نےسیلابوں کی وارننگ جاری کردی

0

اسلام آباد( آن لائن ) ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے ) نے ملک بھر میں زبردست سیلابوں کی وارننگ جاری کی ہے ۔ اتھارٹی کی طرف سے تمام ضلعی سربراہان کو وارننگ جاری کی گئی ہیں جن میں مطلع کیا گیا ہے کہ 23ستمبر بروز اتوار سے بھارت سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان کے دریاؤں میں داخل ہوگا ان دریاؤں سے نکلنے والے ندی نالوں میں بھی زبردست طغیانی کا خدشہ ہے جس سے بہت بڑی آبادی متاثر ہوسکتی ہے۔ علاوہ ازیں اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو دریائے ستلج اور جہلم میں بھی بھارتی آبی ذخائر سے بڑی مقدار میں پانی چھوڑنے کا امکان ہے جس سے پنجاب کے بیشتر علاقے سیلاب کی زد میں آجائیں گے ۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنی وارننگ میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین دنوں تک طوفانی بارش کی پیش گوئی بھی کر دی گئی ہے جسکی وجہ سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے راوی میں پانی کی سطح کا انحصار بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر بھی ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے نچلے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More