بولٹن مارکیٹ میں عمارت کی تیسری منزل پر خوفناک آتشزدگی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بولٹن مارکیٹ میں عمارت کی تیسری منزل پر پلاسٹک کے گودام میں خوفناک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ نے اسنارکل اور 7گاڑیوں کی مدد سے ڈھائی گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق کھارادر کے علاقے ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ پر مرکنٹائل سینٹر کی تیسری منزل پر ہفتے کی سہ پہر ڈھائی بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے شعلوں اور دھوئیں سے عمارت و اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کی کوشش شروع کی،تاہم آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک شکل اختیار کرلی۔ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 7گاڑیاں اور ایک اسنارکل کی مدد سے ڈھائی گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔آگ لگنےسے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More