شیخ رشید کا لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز کراچی منتقل کرنیکا اعلان

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 60 روز میں لاہور ہیڈ کوارٹرز سے ریلوے کا بڑا حصہ کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے وزیرِریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف اینڈ پارٹی خرانہ لوٹ کر چلے گئے، ملک کو روزانہ 6 ارب کا سود ادا کرنا پڑتا ہے، ریلوے کو 38ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور قومی ادارے پر 25ارب روپے کا قرضہ ہے، اس ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بہت سے اہم فیصلے کرنا ہوں گے، سب سے پہلے اس میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنا ہوگا، ریلوے میں 23ہزار افراد درکار ہیں تاہم فوری طور پر 10ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھیج دی ہے جب کہ وزیراعظم سے تمام ریل ملازمین کا ایک گریڈ بڑھانے کی درخواست بھی کی ہے۔وفاقی وزیرنے بتایا کہ گولڑہ ریلوے اسٹیشن کو تفریحی گاہ اورمیوزیم بنانے جارہے ہیں، لاہور اورکراچی میں چند قیمتی پلاٹ بیچ رہے ہیں اس سے ریلوے اپنے پاؤں پرکھڑا ہوسکے گا، کراچی ریلوے اکنامی کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے لاہور ہیڈ کوارٹرز سے ریلوے کا بڑا حصہ کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ تین نئی ٹرینیں شروع کی جارہی ہیں، پہلی ٹرین یکم اکتوبر کو فیصل آباد ایکسپریس کے نام سے لاہور فیصل آباد کے درمیان نان اسٹاپ چلے گی،دوسری ٹرین موئن جو دڑو ایکسپریس 16اکتوبر سے چلائی جائے گی، اور یہ ٹرین لاڑکانہ ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی، جبکہ تیسری ٹرین روہی ایکسپریس 16اکبوترسے پنوں عاقل ،گھوٹکی اورصادق آباد چلے گی۔ 7ریلوے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ریزرویشن کے اوقات 4گھنٹے بڑھا کر رات 12بجے تک کردیے، ملتان ، سکھر ، کراچی ، راولپنڈی ، لاہور کے ریزرویشن کے اوقات رات12بجے تک ہوں گے، اور 30دسمبر تک ریلوے کی ریزرویشن کے اوقات 24گھنٹے کردیے جائیں گے۔دریں اثنا وزیر ریلوے شیخ رشید نے آئندہ ماہ سے تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر نے کس کس کو ریلوے اراضی لیز پر دی رپورٹ مانگ لی ہے، ریلوے کے مالی حالات بہتر کرنے کے لیے دوقیمتی پلاٹ فروخت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی شدید کمی کا شکار ہے، محکمے میں 23ہزار نئی بھرتیوں کی ضرورت ہے، ہم 10ہزار افراد فوری بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ 10سال قبل ریلوے میں 10مال گاڑیاں چلتی تھیں اور آج بھی وہی چل رہی ہیں، سال کے آخر تک 15مال گاڑیاں چلائیں گے، کراچی خالی جانے والی مال گاڑیوں کے کرائے میں 50فیصد کمی کا حکم دیدیا ہے۔وزیر ریلوے نے تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سے فیصل آباد نان اسٹاپ ٹرین یکم اکتوبر سے چلے گی، موہنجوداڑو اور روہی ایکسپریس 16اکتوبر سے چلیں گی، موئن جوداڑو ایکسپریس لاڑکانہ، سیہون شریف اور جامشورو تک چلے گی، روہی ایکسپریس پنوں عاقل، گھوٹکی، ڈھرکی، صادق آباد، رحیم یار خان اور خان پور تک چلے گی جب کہ ٹریک کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ٹرینوں کی اسپیڈ 160کلو میٹر فی گھنٹہ کردیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ 7ریلوے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ریزرویشن کے اوقات 4گھنٹے بڑھا کر رات 12بجے تک کردیئے ہیں، ملتان، سکھر، کراچی، راول پنڈی اور لاہور کے ریزرویشن کے اوقات رات12بجے تک ہوں گے جب کہ 30دسمبر تک ریلوے کی ریزرویشن کے اوقات 24گھنٹے کردی جائے گی، لاہور ہیڈکوارٹرز سے ریلوے کا بڑا حصہ کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔وزیر ریلوے نے بتایا کہ تمام ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ ترقی دینے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کردی ہے جب کہ خوشحال خان ایکسپریس کے حادثے کی تفصیلی رپورٹ 30ستمبر تک طلب کرلی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہاکہ نواز شریف کی رہائی کے بارے میں ڈیل کی خبروں کا کوئی علم نہیں، اس بارے میں شہباز شریف بہتر بتاسکتے ہیں البتہ نواز شریف کی کرپٹ حکومت پاکستان کا ستیاناس کرگئی، حکومت کو یومیہ 6 ارب روپے سود دینا پڑ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More