آل راؤنڈر شاداب خان گروئن انجری کا شکار

0

دبئی(امت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان گروئن انجری کا شکار ہوگئے ٗافغانستان کے خلاف میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث انہیں میچ کیلئے پلئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا ٗقومی ٹیم نے شیخ زید اسٹیڈیم میں جمعے کی نماز ادا کی جس کے بعد شاداب خان کا فٹنس ٹیسٹ پاکستان کے ٹرینر گرانٹ لوڈن نے لیا۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 19 سالہ شاداب خان کو انجری سے بچانے کے لئے انہیں میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ٗشاداب خان نے بھارت کے خلاف میچ میں 9 گیندوں پر روہت شرما کی وکٹ حاصل کی تھی۔شاداب خان کے ان فٹ ہونے پر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More