آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی دبئی میں پریکٹس

0

ابو ظہبی(امت نیوز) پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے لئے دبئی پہنچنے والی آسٹریلوی ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ لینے کے لئے آسٹریلوی ٹیم دبئی پہنچ چکی ہے، کینگروز کی ٹیم ٹم پین کی قیادت میں رات کو دبئی پہنچی ٗسخت گرم موسم کی وجہ سے مہمان ٹیم پریشان دکھائی دی اس لئے طویل دورانیئے کے پریکٹس سیشنز نہیں رکھے گئے تاکہ ٹیسٹ میچ سے پہلے کرکٹرز کو فٹنس مسائل سے دور رکھا جائے۔دورے کا باقاعدہ آغاز 29 ستمبر کو پاکستان اے کے خلاف 4 روزہ وارم اپ میچ سے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More