موٹرسائیکلیں-گاڑیاں ٹکرانے سے خاتون سمیت 5افراد جاں بحق

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں موٹرسائیکلوں کے تصادم اور تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے خاتون سمیت5افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادنمبر 10پر سڑک عبور کرنے کے دوران 32سالہ ثوبیہ زوجہ محمد یاسین کو نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا، جسےنازک حالت میں عباسی اسپتال لایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ متوفیہ لیاقت آباد کی رہائشی تھی۔ نیول کالونی حب ریور روڈ پر 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے نتیجے میں 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے، جنہیں سول اسپتال لایاگیا، جہاں16سالہ عدنان ولد اسد خان اور17 سالہ نامعلوم نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 30 سالہ رب نواز ولد غلام حیدر نے دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی کی شناخت 26سالہ وقار ولد غلام سرور کے نام سے ہو ئی ہے،دونوں اسی علاقے کے رہائشی ہیں۔ ڈیفنس فیز 6 خیابان محافظ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 26 سالہ نامعلوم نوجوان چل بسا، جبکہ 25سالہ ایان ولد خیرمحمد زیر علاج ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More