جماعت اسلامی عہدیدار خالد عرشی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں سابق سٹی کونسلر، معروف قانوں دان اور جماعت اسلامی کے مقامی رہنما خالد خان عرشی کی اہلیہ سابق کونسلرناہید عرشی انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی تدفین عظیم پورہ قبرستان میں کی گئی۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن ، یونس بارائی، فرحان خان، سماجی رہنما عادل ظفر اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ دریں اثنا نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس آج بروز اتوار بعد نماز عصر خالد عرشی کی اہلیہ کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر درس قرآن دیں گے۔وہ جماعت اسلامی شاہ فیصل کی ایک روزہ تربیت گاہ سے بھی خطاب کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More