’’قو می ٹین پن بائولنگ ٹیم عمدہ پرفارمنس پیش کریگی‘‘

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان ٹین پین بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ قو می ٹیم عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، گذشتہ شب تھائی لینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ (آج ) پیر سے بنکاک، تھائی لینڈ میں شروع ہو رہی ہے جس میں 8 رکنی قو می ٹیم شرکت کر رہی ہے جن میں اعجاز الرحمان، احمر سلڈرا، علی سوریا، علیم آغا، افضال اختر، سکندر حیات، دانیال شاہ اور امجد محمود شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے بائولرز حصہ لے رہے ہیں اور قومی ٹیم پہلی بار عالمی ٹور ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کررہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More