کالا باغ ڈیم کیخلاف اپوزیشن نے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے کالا باغ ڈیم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی، قرارداد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوش شمیم نقوی نے پیش کی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوش شمیم نقوی نے کہا کالا باغ ڈیم کو تینوں صوبوں نے مسترد کیا ہے کالا باغ ڈیم منصوبہ ملک کے مفادات میں نہیں ہے اس لئے آج کے بعد اس کے بارے میں بات نہ کی جائے ، ہم نے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کی ہے، ملک میں آبی ذخائر کی قلت ہے بھاشا ڈیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا پ پ نے کالا باغ ڈیم کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کی ہے۔ علاوہ ازیں مالی سال 2018-19 کے بجٹ پر عام بحث کے دوران ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان تلخ کلامی اور تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اسپیکر آغا سراج درانی کو ایوان کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے مداخلت کرنی پڑی انہوں نے اراکین کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ ایک دوسرے کے لیڈر شپ کے خلاف نہ بولیں۔ اپنی تقاریر کو بجٹ تک محدود رکھیں۔ بجٹ پر عام بحث کے پہلے دن حکومتی 8اور اپوزیشن کے 10اراکین نے حصہ لیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More