برطانوی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ تحقیقات رکوانے کا انکشاف

0

لندن (امت نیوز) برطانوی حکومت کی جانب سے منی لانڈرنگ تحقیقات رکوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی(این ایس اے) کے سابق سربراہ جان بینٹن نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی دفتر خارجہ نے انہیں روسی شخصیات کی جانب سے کی جانے والی منی لانڈرنگ کی تحقیقات روکنے کیلئے کہا تھا۔ ڈیلی میل کے مطابق منی لانڈرنگ کے خلاف بلند و بانگ دعوے کرنے والی برطانوی حکومت کا اصل چہرہ جان بینٹن نے بے نقاب کردیا۔ بینٹن نے این ایس اے کے بین الاقوامی یونٹ کی سربراہی2015 میں سنبھالی تھی اور وہ گزشتہ برس ریٹائرہوئے تھے۔ان کے مطابق وہ برطانیہ میں روس کی غیرقانونی دولت کی تحقیقات کر رہے تھے کہ اس دوران ایک سینئر افسر کے ذریعے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے انہیں پیغام دیا گیا کہ تحقیقات روک دی جائیں۔30 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی تفتیش جاری تھی۔ جان بینٹن کے انکشاف سے اس شبہ کو تقویت ملتی ہے کہ برطانوی حکومت اپنے سیاسی و مالی فائدے کے لئے بانی متحدہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں بھی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔قبل ازیں این سی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ دنیا بھر سے اربوں پونڈ غیر قانونی دولت برطانیہ منتقل ہو چکی ہے ،جبکہ برطانیہ میں جدید دور کی غلامی اور انسانی اسمگلنگ کے واقعات میں بھی بتدریج اضافہ ہورہاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More