خورشید شاہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نیب سکھر نے مختلف اداروں سے خورشید شاہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں جب کہ انکوائری میں ان کے صاحبزادے اور داماد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سال میں نیب میں پیپلز پارٹی کے کئی وزرا کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر ضیاء لنجار، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نواب وسان، رؤف کھوسو، سہراب سرکی، سہیل انور سیال اور ستار راجپر کے خلاف تحقیقات بھی 2 سال سے مکمل نہیں ہوسکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More