حب میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج- کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک

0

حب ( نمائندہ امت )حب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ سےتنگ شہریوں نے کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کیااور کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کےالیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں کارڈز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ غیر اعلانیہ بجلی بندش اور اوور بلنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی جب کہ بلوں کی درستگی کیلئے کے الیکٹرک دفاتر میں داخل ہوتے ہی صارفین کی تذلیل کی جاتی ہے ۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک کے بعض لائن مین بل کم کرنے اور میٹر درست کرنے کے نام پر شہریوں کو سرعام لوٹ رہے ہیں،جن کو افسران کی آشیر باد حاصل ہے ۔بعدازاں مظاہرین سے حب سرکل کے ڈی ایس پی دولت خان ، اسسٹنٹ کمشنر افتخار بگٹی اور ایس ایچ او حب گل حسن بلوچ نے مذاکرات کرکے کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More