بلدیہ ملیر کونسل کے اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

0

کراچی(بزنس رپورٹر)کونسل بلدیہ ملیر کا 23واں عام اجلاس چیئرمین و کنوینر جان محمد بلوچ کی زیر صدارت ہوا، جس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔اجلاس میں وائس چیئرمین عبدالخالق مروت میونسپل کمشنر عمران اسلم و دیگر شریک تھے۔ جان بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارا یہ ایوان بلدیہ عالیہ ملیر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے مثالی فیصلے کررہا ہے۔ن لیگ کے اراکین کونسل فیصل بخاری کی تجویز پر بیگم کلثوم نواز ،نصرت بھٹو ، بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کی بحالی کیلئے کاوشوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More