اتحاد، امن کا قیام دفاع کیلئے بہت ضروری ہیں-کرنل مختار بٹ

0

کراچی(بزنس رپورٹر)دفاعی تجزیہ نگار کرنل (ر) مختار احمد بٹ نے کہا ہے کہ بلاشبہ دفاع وطن کی ذمہ داری فوج پر ہے، لیکن جب تک عوام ساتھ نہ ہوں فوج کامیاب نہیں ہوسکتی۔ ضرورت صرف باہمی اتحاد اور امن و امان کو قائم رکھنا اور معاشی قوت کو بڑھانا ہے۔وہ گزشتہ روز ”دفاع وطن اور تعلیم “ کے موضوع پر ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کی تقریب سے ایک مقامی ہوٹل میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے فروغِ تعلیم کے لیے بڑا کام کیا۔شہر علم و حکمت، مدینتہ الحکمہ اس کی زندہ مثال ہے۔قوم حکیم صاحب کی ”تعلیمی رپورٹ“ پر عمل پیرا ہو کر بہترین نتائج حاصل کر سکتی ہے ۔ہمدرد فاؤنڈیشن کی صدر سعدیہ راشد نے کہا کہ آج کی جنگ جدید ترین جنگی حکمت عملیوں اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے لڑی جاتی ہے۔ٹیکنالوجیز کا حصول تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ اس لیے حکومت اور ہم سب کا فرض ہے کہ نونہالوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔اسلام تعلیم اور تحصیل علم پر بہت زور دیتا ہے۔فروغ تعلیم سے ہی ملک کا دفاع ناقابل تسخیر کیا جاسکتا ہے ۔تقریب سے نونہال مقررین حمنہ شکیل، عثمان راشد، منیبہ گوہر، طیبہ فقیر محمد، دعا ایوب، جویریہ بتول اور میرب محمد رفیق نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More