اسما الحسنیٰ-مشکلات کا حل

0

المذل جل جلالہ
ترجمہ: ذلت دینے والا
عدد: 770
خواص:
(1) اس اسم کو پچھتر بار پڑھ کر سجدے میں دعا کرے تو رب تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔
(2) جو کوئی کسی ظالم یا حاسد سے ڈرتا ہو، پچھتر بار یا اکیس بار یامذل یا المذل پڑھ کر سجدہ کرے اور کہے یا الٰہی فلاں ظالم کے شر سے مجھے محفوظ رکھ۔ حق تعالیٰ امان دے گا اور اپنی حفاظت میں رکھے گا۔
(3) جو سات سو ستر بار روزانہ کوئی وقت مقرر کر کے ’’یا مذل کل جبار عنید بقھر عزیز سلطانک‘‘ پڑھ لیا کرے دشمن دفع ہوگا۔
(4) جس کا کوئی حق کسی کے ذمے ہوا اور وہ ادا کرنے سے ٹال مٹول کر رہا ہو تو اس اسم مبارک کو بکثرت پڑھنے اگر خدا نے چاہا تو سے وہ اس کا حق ادا کردے گا۔
السمیع جل جلالہ
ترجمہ: سب کچھ سننے والا
عدد: 180
خواص:
(1) جو کوئی جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو بار پڑھے گا، خدا نے چاہا تو مستجاب الدعوات بن جائے گا۔
(2) جو اسے کثرت سے پڑھے کم سننے کے مرض سے بفضل باری تعالیٰ شفا پانے گا۔
(3) جو کوئی جمعرات کے دن چاشت کی نماز کے بعد پانچ سو بار السمیع پڑھے گا اور ایک قول کے مطابق ہر روز سو بار پڑھا کرے گا اور پڑھتے وقت بات چیت نہیں کرے گا اور پڑھ کر دعاء مانگے گا، پس جو مانگے گا خدا نے چاہا تو پائے گا۔
(4) جو شخص جمعرات کے دن فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سو مرتبہ پڑھے گا، رب تعالیٰ اس کو نظر خاص سے نوازے گا۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More