حنیف عباسی کی تصویر پر انکوائری رپورٹ مسترد-5افسر معطل

0

راولپنڈی(نمائندہ امت)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کے موقع پر حنیف عباسی کی جیل سپرنٹنڈنٹ آفس میں موجودگی کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔انکوائری کمیٹی میں ڈی آئی جی جیل ملتان ملک شوکت اور اسسٹنٹ آئی جی جوڈیشل ملک صفدر شامل تھے جس نے اپنی رپورٹ میں سپرنٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل کو بری قرار دیا گیا تھا۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل و دیگر اہلکاروں کوذمہ دار قرار دے کر کارروائی کی سفارش کی گئی تھی تاہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ جیل سعید اللہ گوندل کو عہدے سے ہٹانے کی بھی منظوری دے دی ہے جبکہ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤف کو بے قصور قرار دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل میں تعینات سپرٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کومعطل کرکے سپرٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی منصور اکبر کو سپرنٹنڈنٹ آڈیالہ جیل تعینات کردیا جبکہ فرخ رشید کو معطل کر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان ملک لیاقت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا۔محمد اکرین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میانوالی کو سپرنٹنڈنٹ میانوالی جیل کا اضافی چارج دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More