ویمنز کرکٹ میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف سیریز جیت لی

0

کولمبو(امت نیوز) بھارت ویمن نے سری لنکا ویمن کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 51 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی، سری لنکن ویمن ٹیم 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بھارتی کپتان ہرمنپریت کوہر نے 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ منگل کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.3 اوورز میں 156 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More