لیژرز لیگ پاکستان فٹبال کو مقبول بنانے میں مصروف

0

کراچی(امت نیوز) دنیا کے ٹاپ کلاس عالمی فٹبالرز کو پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کرنے والی منتظم کمپنی ورلڈ گروپ ’لیژرز لیگ نے ایک مرتبہ پھر کھلاڑیوں کو اسپانسر کرکے پرتگال کے شہر لزبن میں پہلی مرتبہ سوکا ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔جہاں پاکستانی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی دنیا کے ٹاپ کلاس سوکا فٹبال ٹیموں کے ہمراہ مقابلوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان اب تک اس ایونٹ میں اسپین، روس اور مالڈووا کی ٹیموں سے مقابلہ کرچکا ہے۔جہاں کھلاڑیوں نے پرتگال کی خوبصورت کنڈیشنز میں فٹبال کھیل سے خوب مزا لیا۔ پاکستان سوکا ٹیم کے کوچ طارق لطفی لزبن سے نمائندہ خصوصی کو بتایا کہ منتظم کمپنی ورلڈ گروپ لیژرز لیگ کی کاوشوں سے آج پاکستان انٹرنشنل سطح کا ایونٹ کھیلنے میں کامیاب ہوا۔ یہ ہمارا پہلا تجربہ ہے۔منتظم کمپنی ورلڈ گروپ ’لیژرز لیگ کی کوششوں سے یہ واضح ہونے لگا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More