عالمی بینک کےسامنے2بھارتی ڈیموں پرپاکستان کااعتراض

0

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک کے سامنے 2بھارتی ڈیموں پر پاکستان نےاعتراض اٹھا دیااقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیےامریکامیں موجودپاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےعالمی بینک کےصدرجم یونگ کم سےملاقات کی اوربھارت کے2ڈیموں پراعتراضات اٹھائے۔ انہوں نےبتایاکہ انہوں نےصدر ورلڈ بینک سےبھارت کےساتھ پانی کےمسئلےپربات کی اورانہیں بتایاکہ ہمارا خطہ کس طرح پانی کےبحران سےدوچارہورہاہے،عالمی بینک سندھ طاس معاہدےکاامین ہے۔خیال رہےکہ پاکستان نےبھارت کے کشن گنگا اوررتلےپروجیکٹ پرورلڈ بینک کودرخواست دےرکھی ہے۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان کوبھارت کےکشن گنگااور رتلے پراجیکٹ پر سنگین اعتراضات ہیں، ہم چاہتے ہیں ورلڈ بینک اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صدر ورلڈ بینک کو بتایا کہ پانی کے مسئلے کا حل ہمارے لیے بہت ضروری ہے، پانی کے مسئلے سے ہماری زرعی ضروریات متاثر ہو رہی ہیں، ورلڈ بینک کو ہماری درخواست پر غور کرنا چاہیے۔شاہ محمود کےمطابق صدر عالمی بینک نے وعدہ کیا ہے کہ اس معاملے پر وہ ایک اور کوشش کریں گے۔ملاقات میں امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نے کہا ہے کہ کشیدگی سے پاک بھارت تجارت پرمنفی اثرپڑرہاہے، اگرچہ پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت کا سالانہ حجم اس وقت لگ بھگ دو ارب ڈالر کے قریب ہے۔ تاہم، اگر اسلام آباد اور دہلی باہمی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں، تو دوطرفہ تجارت کی سطح کو 37 ارب ڈالر تک بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔عالمی بینک کی ایک رپورٹ میں میں جنوبی ایشیا کے ملکوں کے درمیان تجارت کے وسیع ممکنہ مواقع کا احاطہ کرتے ہوئے ان کے راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More