عامر خان پاکستان میں باکسنگ لیگ کرانے کیلئے سرگرم

0

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں آئندہ سال باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ورلڈ عریبک زون کے صدرنعمان شاہ سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا۔ عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ کے لئے باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے اور باکسرز کو لائسنز جاری کرنے کے لئے بورڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب صدر عریبک زون نعمان شاہ نے کہا کہ پاکستان میں 2019 سے پروفیشنل باکسنگ شروع کرائیں گے اور پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے، ہمیں ورلڈ باکسنگ کونسل کا مکمل تعاون حاصل ہے جب کہ پروفیشنل باکسنگ کے آغاز کے لیے عامر خان کے شکرگزار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More