مومن الحق اور مشفق کی شاندار سنچریاں

0

ڈھاکہ(امت نیوز)مومن الحق اور مشفق الرحیم کی شاندار سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پراعتماد آغاز کیا، میزبان ٹیم نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنا لئے تھے، 26 کے سکور پر 3 وکٹیں گنوانے کے بعد مومن الحق اور مشفق الرحیم حریف باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں بلے بازوں نے مشکل وقت میں انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ میں 266 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، اسی دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں، مومن الحق 161 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ مشفق الرحیم 111 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، کائل جروس نے 3 وکٹیں لیں۔ اتوار کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی قائد محموداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 26 کے سکور پر اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، لٹن داس 9 جبکہ امرالقیس اور محمد متھن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اس موقع پر مومن الحق اور مشفق الرحیم حریف باؤلرز کے سامنے چٹان بن گئے، دونوں بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوین باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More