حیدرآباد – ڈہرکی میں تالا توڑ گروپ 11 دکانیں صاف کرگیا

0

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) حیدر آباد اور ڈہرکی میں تالہ توڑ گروپ نے 11 دکانوں کا صفایا کر دیا۔ حید آباد تھانے کی حدود مںا تقریباً 9 دکانوں کے تالے کاٹ کر دروازے کھولے گئے اور ہزاروں روپے کا سامان بھی چوری کیا جس کیخلا ف تاجروں نے امرٹ مسلم، شاہد خانزادہ، کنول،علی نواز چاچڑ، خان محمد اوٹھو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاً اور بتایا کہ جب ہم صبح دکان کھولنے آئے تو ہماری دکانوں کے شٹر کھلے ہوئے تھے اور تالے کاٹ کر توڑے گئے تھے۔ تاجروں نے بتایا کہ دکانوں، مڈیکل و جنرل اسٹور، کنفیکشنری و دیگر سامان فروخت کرنےوالی شامل ہیں۔ دوسری جانب آئی جی کلم امام نے دکانوں کے تالے کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب ہٹڑی تھانے کی حدود ہالا ناکہ کے علاقے 2مسلح افراد موبائل کمپنی کے سلزمین شہزاد سے تقریباً 35ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا ڈہرکی میں بھی تالا توڑ گروپ نے واردات کی ہے۔ گروہ نے ایک ہی رات 2دکانوں کے تالے توڑ کے 12 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان کی ڈکیتی کی گئی ہے، گزشتہ رات پرانے بس اسٹینڈ پر اقبال وڑائچ کے غوثیہ سپر اسٹور کے تالے توڑ کر دس لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان چوری کر گئے ہیں، دوسری واردات ڈہرکی تھانے کے قریب قریشی بازار سے ہندو بیوپاری جیپال داس کی کپڑے کے دکان کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے اور کپڑے چوری کرکے لے گئے ہیں، پولیس کی طرف سے گشت کرنے کے باجود دکانوں کے تالے توڑ کر ڈکیتی کی گئی ہے، ایک ہی رات چوری کی وارداتوں سے بیوپاریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، متاثرہ دکاندار اقبال احمد وڑائچ نے کہا کہ نامعلوم چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر 10لاکھ روپے اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More