زہر خورانی کے شکار 2 کمسن بھائی سپرد خاک

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق 2 کمسن بھائیوں کو آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کوزمزمہ اسٹریٹ پر واقع معروف ریسٹورنٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے2 کمسن بھائی ڈیڑھ سالہ احمد 5 سالہ محمد اورانکی والدہ عائشہ بیہوش ہو گئی تھیں۔جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دونوں بھائی دوران علاج دم توڑ گئے تھے ۔ دونوں بھائیوں کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرخیابان اتحاد سے متصل عائشہ مسجد میں ادا کی گئی ۔جس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ،متاثرہ خاندان کے عزیزواقارب اورعلاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے نماز جنازہ سے قبل متوفیان کی والدہ کو آخری دیدار کرایا گیا، بعدازاں انہیں ڈیفنس فیز7 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پرانتہائی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئےوالد اور دیگرعزیز دھاڑیں مار کر روتے رہے اس موقع پر آفتاب صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دو کمسن بھائیوں کی اموات المناک واقعہ ہے۔جب کوئی واقعہ ہوتا ہے تمام لوگ سرگرم ہو جاتے ہیں ہمیں پیشگی اقدامات کرنے چاہئیں انھوں نے کہا کہ جب تک تحقیقاتی کمیٹی کوئی فیصلہ نہ کرلے اس وقت تک فوڈ انسپکٹرز کو گرفتار کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More