بابر غوری – ارشد ووہراودیگر متحدہ رہنماوں کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ بانی کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں بابر غوری، خواجہ سہیل منصور، احمد علی اور ارشد ہ ووہرا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں یکم دسمبر تک توسیع کردی ہے۔پیرکے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متحدہ بانی کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ایف آئی اے افسر غلام مرتضی ٰراہو پیش ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے افسر کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہلت طلب کی گئی۔ ایف آئی اے افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ایف آئی اے افسر نے کہا کہ بابر غوری پہلے دبئی اور اب امریکہ چلے گئے ہیں،انٹرپول کی مدد سے انہیں گرفتار کریں گے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل منصور اور ارشد ووہرا کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا۔ ایف آئی اے افسر نے کہا کہ سہیل منصور کراچی سے اسلام آباد چلے گئے ہیں اور ارشد ووہرا کی گرفتاریوں کی کوشش جاری ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم ودیگر مفرور ہیں، ایف آئی آر میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی غیر قانونی ٹرانزیکشن میں ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد ووہرا، بابر غوری، خواجہ سہیل منصور، خواجہ ریحان منصور اور سینیٹر احمد علی نامزد ہیں، پاکستان سے منی لانڈرنگ کے لیے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹس استعمال ہوئے۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل میں سرچ آپریشن کے دوران اینٹی جیمرز ڈیوائسز سمیت دیگر سامان کی برآمدگی سے متعلق کیس میں فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More