رائے ونڈ روڈ پر دودھ سے بھرا ٹرک الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے قریب رائیونڈ روڈ پر دودھ سے بھرا ٹرک اُلٹنے سے 5 گوالوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سندر کے قریب پیش آیا ، جہاں موضع بھبھہ کلاں سے 25 گوالے ٹرک میں دودھ لے کر لاہور آ رہے تھےکہ تیز رفتاری کے باعث ان کا ٹرک اُلٹ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ، جب کہ 20 زخمیوں کو جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ، جہاں 4 زخمی دم توڑ گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More