صدر میں ملبہ اٹھانے کا کام شروع- 5 روز درکار ہونگے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صدر میں ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ۔ ایک لاکھ ٹن ملبہ اٹھانے کے لیے 50سے زائد ٹرکوں سمیت ہیوی مشینری کی مدد لی جارہی ہے ۔ منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ منگل کی شام تک ملبہ اٹھانے کا کام تقریباً 25 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ مکمل ملبہ اٹھانے میں چار سے پانچ دن لگ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ کی تاریخی گھڑیوں کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے برطانوی کمپنی سے رابطہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ کمپنی اب بند ہوچکی ہے ۔ لہٰذا مقامی گھڑی ساز اداروں سے بات کی ہے جنہوں نے یہ یقین دلایا ہے کہ وہ اس گھڑی کو پہلے کی طرح دوبارہ فعال بنا دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More