5فیصدخواتین کوٹکٹ عدم اجراکاجواب نہ دینےپر6جماعتوں کونوٹس

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات میں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہ دینےکےخلاف نوٹس پرجواب جمع نہ کروانےوالی 6بڑی سیاسی جماعتوں کواظہارِ وجوہ کانوٹس جاری کردیا۔جن جماعتوں کونوٹس جاری کیاگیاان میں پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین(پی پی پی پی) ،پاکستان راہِ حق پارٹی،متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)،پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی) اورتحریک لبیک اسلام شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کےممبرسندھ عبدالغفارسومرو کی سربراہی میں 2رکنی کمیشن نےمذکورہ معاملےکی سماعت کی۔اس موقع پرراہ حق پارٹی،پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کےوکلاء اورمتحدہ مجلس عمل کےوکیل کامران مرتضی کےایسوسی ایٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئےجبکہ تحریک لبیک اسلام کی جانب سےالیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوسکا۔جبکہ دوران سماعت ممبرالیکشن کمیشن پنجاب نےبرہمی کااظہار کرتےہوئےکہاکہ آپ کےوکیل کب پیش ہوں گے،ہربارآپ آجاتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے مکالمہ کرتے ہوئے ممبر پنجاب نے کہا اتنی بڑی جماعت ہے اورکوئی وکیل نہیں،آپ آئندہ مت آیاکریں،الیکشن کمیشن کوسیرگاہ بنایاہواہے۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں خواتین کوجنرل نشستوں میں ٹکٹ نہ دینے پر 6 سیاسی جماعتوں کو جاری کیے گئے شوکازنوٹس کیس کی سماعت ہوئی ،الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔پیپلزپارٹی کے فرحت اللہ بابر،نیئربخاری اورن لیگ کے آفس سیکریٹری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،پیپلز پارٹی کے رہنما نیئرحسین بخاری نے کمیشن کے روبرو کہا کہ الیکشن کمیشن سیکشن 206 کی تشریح کردے،اس کے مطابق بڑھیں گے۔ ہم نے خواتین کوجنرل نشستوں پر 5 فیصد کوٹہ دیا،دورانِ سماعت رکنِ سندھ نے راہِ حق پارٹی اور پی ٹی آئی نظریاتی کے وکلا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے لوگ قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت کا کوئی امیدوار انتخابات میں کامیاب نہیں ہوا اور یہ غیر پارلیمانی جماعتیں ہیں۔اس موقع پر ایم ایم اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے پاکستان میں خواتین کو جنرل نشستوں پر ٹکٹ دیئے ہیں اس حوالے سے ہم نے جواب تیار کیا ہے وہ جمع کروادیتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ قانون میں صوبے کی سطح پر خواتین کو جنرل نشست پر کوٹہ دینا شامل ہے، جس پر نیئر حسین بخاری نے کہا کہ آپ 206 کی تشریح کر دیں، اس کے مطابق بات آگے بڑھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More