اقتصادی بحالی میں آئی ایم ایف سے مدد چاہتے ہیں۔ اسد عمر

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی بحالی میں آئی ایم ایف سے مدد چاہتی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد نےہیرالڈ فنگر کی سربراہی میں وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق ابتدائی تخمینوں کا تبادلہ کیا۔اس موقع پر اسدعمر نے کہا کہ معیشت میں عدم توازن کے خاتمے کےلیے اقدام کیے جا رہے ہیں،نئی حکومت وسیع پیمانے پر اصلاحات کا یجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے اور غریب افراد کو سماجی تحفط اور روزگار دینے کا عزم کیے ہوئے ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت سماجی تحفظ اورانسانی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گی، مقامی صنعتوں اور برآمدات کی بحالی ترجیحات ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ دنوں میں متعلقہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More