افغانستان سے دہشت گرد حملہ جوابی کارروائی میں کمانڈرہلاک

0

باجوڑ(نمائندہ امت) افغانستان سے دہشت گردوں کا حملہ سیکورٹی فورسز نے پسپا کردیا۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں اہم دہشت گردکمانڈر ہلاک ہوگیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کے روز بھارتی خفیہ ادارے را اور افغانستان کے خفیہ ادارہ این ڈی ایس کی مدد سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے افغان صوبہ کنڑ سے پاکستان کے علاقہ باجوڑغاخی پاس پر حملہ کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے حملہ ناکام بنادیااور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More