کراچی آنے پر بہت خوشی ہوتی ہے-احسان مانی

0

کراچی(امت نیوز) پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی عہدہ سنبھالنے کے بعد کراچی کے پہلے دورہ پر پہنچ گئے۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مختصر گفتگوکرتے ہوئے بورڈ چیف نے کہا کہ میں جب کراچی آتا ہوں تو ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے سوال پر احسان مانی نے کہا میں اس وقت اس ضمن میں اظہار خیال نہیں کرنا چاہتا، میں اپنے مستقبل کے منصوبوں سے بدھ کونیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا کوآگاہ کروں گا۔ذرائع کے مطابق احسان مانی اپنے دورئہ کراچی کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے ساتھ حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے،اکیڈمی کے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے بھی وہ بعض کرکٹرز سمیت متعدد شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔انہوں مزید کہا سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More