قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ایمپائرنگ کورس آئندہ ماہ ہوگا

0

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ ایمپائرنگ کورس آئندہ ماہ 14 دسمبر سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے کوچز اور ایمپائرز حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی، ریجنل ایسوسی ایشنز اور محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم چھ (مرد اور خواتین) آفیشلز کے نام کورس کیلئے 30 نومبر تک پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کو بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے آگاہ کرنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More