کراچی میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

0

کراچی(امت نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ماحولیاتی آلودگی ناپنے کے عالمی انڈیکس اے کیو آئی شہر قائد میں پائے جانے والی آلودگی صحت کیلئے انتہائی مضر قرار دے دی اور کہا ہے کہ آئندہ 2 دن تک فضائی آلودگی کی صورتحال شدید رہے گی۔ بدھ کو علی الصبح ہی دھند نے ڈیرہ ڈال لیا۔ حد نگاہ محدود ہونے کے سبب مختلف گاڑیوں بالخصوص اسکول جانے والے بچوں کی وینوں کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔عالمی ادارے کی طے کردہ درجہ بندی کے مطابق 151سے 200درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201سے300درجے تک انتہائی مضر صحت اور 301ایک سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔ انڈیکس اے کیو آئی کے مطابق اس وقت شہر قائد کی فضا میں آلودگی 331درجے تک پہنچ چکی ہے جو انتہائی خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے اور یہ مزید2 روز تک برقرار رہے گی۔بدھ کے روز سمندری ہوائیں بھی رک گئیں اور فضا دھوئیں کے باعث انتہائی آلودہ رہی۔ صبح سویرے ہی شہر بھر میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے جو دن 12بجے کے بعد بھی بر قرار رہے،محکمہ موسمیات نے اس دھند کو اسموک قرار دیا اور بتایا کہ 3دن سے سمندری ہوائیں نہ چلنے اور ہوا میں نمی کا زائد تناسب اسموک کا باعث بن رہا ہے۔ دھند کی وجہ سے حد نگاہ محدود ہوگئی، مختلف گاڑیوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا رہا، گاڑیوں کو اپنی ہیڈ لائٹس جلانی پڑ گئیں۔کراچی میں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، یوپی سوسائٹی، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، شارع فیصل، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، لسبیلہ، گولیمار، گرومندر، ایم اے جناح روڈ، صدر، آرٹس کونسل چوک، برنس روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، کھارادر اور دیگر علاقوں میں علی الصبح پھیلنے والی دھند سے مختلف گاڑیوں بالخصوص اسکول جانے والے بچوں کی وینوں کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More