آل پاکستان انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ میں 5ٹیمیں حصہ لیںگی

0

پشاور(امت نیوز)سیالکوٹ میں 22سے 25نومبر تک منعقدہ آل پاکستان انٹر کلب والی بال ٹورنامنٹ میں خیبر پختونخوا5ٹیمیں حصہ لیںگی ،جسکے لئے ٹیموں کی سلیکشن کا سلسلہ جاری ہے ۔خیبر پختونخواوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالدوقار نے قومی سطح پر منعقدہ انٹر کلب ٹورنامنٹ کو احسن اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سے نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے گا،انہوںنے کہاکہ اس ٹورنامنٹ میں ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم دیاہے جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کیساتھ کھیلنے کا موقع مہیاکرناہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More