متوفی بچوں کے نمونوں میں زہر کی تصدیق نہ ہوسکی

0

لاہور(خبرایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر حاصل نمونوں میں زہر نہیں پایا گیا ۔پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کے مطابق کہ کراچی میں 2 بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر حاصل ہونے والے نمونوں کے تجزیے کے دوران کسی بھی نمونوں میں زہر نہیں پایا گیا ۔ پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کے مطابق تجزیے کے دوران کسی بھی سیمپل میں سائنائیڈ، کیڑے مار دوا یا کوئی دوسرا کوئی زہر نہیں پایا گیا، جبکہ فرانزک سائنس ایجنسی کو بچوں کے پوسٹ مارٹم سے حاصل ہونے والے نمونے نہیں بھیجے گئے، پرانے کھانے کے بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے زہر کا تجزیہ مائیکرو بیالوجی سے پتہ چلے گا، جس کی سہولت پنجاب فرانزک لیبارٹری کے پاس نہیں۔ ڈی جی فارنسک کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے نمونے نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکت کا تعین نہیں ہو سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More