مکہ-مدینہ-استنبول اورلندن میں جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ

0

ریاض/انقرہ/لندن(امت نیوز) استنبول میں قتل کئے گئےصحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کردی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں ادا کی گئی۔ مقتول صحافی کے بیٹے صلاح خشوگی نے مدینہ میں والد کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے فوری بعد ہونیوالی نماز جنازہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں ہزاروں نمازی شریک تھے۔دوسری جانب استنبول کی مسجد فاتح میں نماز جمعہ کے فوری بعد صحافی کی غائبانہ نماز جنازہ اور مقتول کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ لندن کے علاقے فنزبری میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More