ہائیکورٹ کا نیپرا اور کے الیکٹرک کو توہین عدالت کا نوٹس

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک اور نیپرا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر تے ہوئے28 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ نے جمعہ کوپائلر کے کرامت علی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر نیپرا و کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کے الیکٹرک اور نیپرا22مئی 2018سے عدالتی حکم کیخلاف ورزی کر ہے ہیں۔لوڈشیڈنگ سے ہیٹ ویو کی وجہ سے سیکڑوں شہری جاں بحق ہونے پر عدالتی حکم کے باوجود نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی نہیں کی۔اب بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جارہی ہے۔عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر نیپرا اور کے الیکٹرک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More