پولیس کو ’’فل اورہاف فرائی‘‘ کی اجازت نہیں دینگے- وزیراعلیٰ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کو‘‘ فل فرائی اور ہاف فرائی ’’ کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے وقفہ سوالات کے دوران شرجیل میمن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزمان کا فیصلہ کرنے کے لئے عدالتیں موجود ہیں۔ وہ سزائیں دیں، پولیس کو یہ اجازت نہیں ہے کہ وہ از خود کسی کو سزا دے۔جوبھی پولیس افسر فل فرائی یا ہاف فرائی میں ملوث ہوگا ۔ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دیگر مختلف سوالوں کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے ٹول فری نمبر 00011-0800 پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات 24 گھنٹے درج کروائی جا سکتی ہیں۔ بچوں کے حقوق کا مواد نصاب میں شامل کیا جا رہا ہے۔4806 پیش اماموں کو انسانی حقوق کے حوالے سے لٹریچر تقسیم کیا گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More