شہبازشریف سے چوہدری نثار کی 5گھنٹے طویل ملاقات

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے درمیان 5 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری نثار نے میاں شہباز شریف سے 5 گھنٹوں پر محیط طویل ملاقات کی ۔ واضح ہو کہ دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان یہ اہم ملاقات طویل وقفہ کے بعد ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران چوہدری نثار نے میاں شہباز شریف سے ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر میاں شہبازشریف نے چوہدری نثار سے درخواست کی کہ وہ پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دیں تاہم انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے لیے زیادہ بہتر انداز میں ذمہ داری انجام دے سکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ ن کے لیے سیاسی ذمہ داریاں پنجاب یا مرکز میں انجام دیں گے ۔ اس کا فیصلہ اگلے چند روز میں کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے جلد اگلی ملاقات کا عزم کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More