انور مجید کوراہداری ریمانڈپرلاہورمنتقل کرنے کی تیاری

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔ جمعہ کے روز انور مجید ،عبدالغنی مجید،حسین لوائی اور طٰحہ رضا سے تفتیش سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان لانڈھی جیل میں ہیں، منی لانڈرنگ کی مزید تحقیقات کے لیے ان سے الگ الگ تحقیقات مطلوب ہیں، چار روز دیے جائیں۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو راہداری ریمانڈ پر کو آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More