سول جج اسلام آبادسلیمان بدرکی گاڑی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)سول جج اسلام آبادسلیمان بدرکی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔سلیمان بدر لاہور سے واپس اسلام آباد آ رہے تھے۔اطلاع پر پولیس نے سول جج پر فائرنگ کے لئے استعمال کی گئی گاڑی ترنول کے قریب پکڑلی جس میں سوار 3 افراد کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول جج اوراورانکے اہلخانہ پرچکری انٹرچینج کے قریب موٹروے پر فائرنگ ہوئی۔سلیمان بدر اپنی فیملی کے ساتھ گاڑی میں موجودتھے، فائرنگ میں بال بال بچ گئے ۔سول جج سلیمان بدر کا کہنا تھا کہ پولیس کو اطلاع دی ہے، گاڑی کا نمبر نوٹ کروایا ہے،راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق پورے ضلع میں ناکہ بندی کروا دی گئی ہے۔سی پی او راولپنڈی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More