اسلام آباد سے سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

0

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین ہو گیا۔سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ایاز محسود کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد وفاقی دارالحکومت سے اُن کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔آجمعہ کی صبح میڈیا کے ذریعے خبریں منظر عام پر آئیں کہ اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ کی حدود سے سی ڈی اے افسر محمد ایاز محسود لاپتہ ہو گئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بھی تشکیل دیدی گئی تھی ،تاہم بعد ازاں سی ڈی اے کے افسر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے جس میں محمد ایاز محسود نے بتایا کہ وہ ڈی آئی خان میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں اور خیریت سے ہیں۔محمد ایاز نے مزید بتایا کہ میرے موبائل فونز کھو گئے تھے جس کی وجہ سے اہلخانہ سے رابطہ نہ کر سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More