نامور غیرملکی اسکواش پلیئرز آج پاکستان پہنچیں گے

0

اسلام آباد(امت نیوز)ڈی ایچ اے انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملائیشیائ، مصر اور ایران کے غیر ملکی کھلاڑی ( آج) اتوارکو پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایا کہ ڈی ایچ اے انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 20 سے 24 نومبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سیمت مختلف ممالک کے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 18 نومبر سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں بھی پی ایس اے کے مقابلے بحال کرائے ہیں اور کراچی میں مسلسل 3 ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی ہے جس میں پہلا 20 ہزار ڈالر کا ایونٹ ڈی ایچ اے انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ 20 سے 24 نومبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ دوسرا 50 ہزار ڈالر کا ایونٹ پاکستان اوپن انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 28 نومبر سے 2 دسمبر تک جبکہ چف آف نیول سٹاف انٹرنیشنل سکوائش چیمپیئن شپ 6 سے 10دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More