ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی- روی شاستری

0

نئی دہلی (امت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائیگی ، موجودہ 15کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے برطانیہ جائیگا ، تبدیلیوں کا وقت ختم ہوچکا ۔دورہ آسٹریلیا پر روانہ ہونے سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے اب انڈین ٹیم کو صرف 13 میچ مزید کھیلنے ہیں اس لئے ون ڈے ٹیم میں اب کوئی چھیڑ چھاڑ اور تبدیلی نہیں کی جائے گی اور بھارت موجودہ 15کھلاڑیوں کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے برطانیہ جائے گا۔روی شاستری کا کہنا تھا کہ ہم ان 15 کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیں گے جو عالمی کپ کیلئے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More