قومی فٹبال ٹیم کے اعزار میں پروقار تقریب کااہتمام

0

رام اللہ (امت نیوز) فلسطین کے صدر محمود عباس کی طرف سے پاکستان فٹبال ٹیم کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا قبل قومی ٹیم نے بیت المقدس میں نماز جمعہ ادا کیا ، ملت اسلامیہ بالخصوص پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعائیں کیں ، بعد میں کھلاڑیوں نے تصاویر بھی بنوائیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی فٹبال ٹیم ان دنوں فللسطین کے دورے پر جہاں فلسطینی صدر نے پرتپاک استقبال کیا اور شاندار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں قومی کپتان صدام حسین سمیت کوچز اور تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ فلسطینی صدر نے قومی فٹبال ٹیم کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔ اس سے قبل قومی فٹبال ٹیم نے مسجد اقصٰی میں نماز جمعہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More