بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان

0

ڈھاکہ(امت نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن کی انجری مسائل سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، بطور کپتان ذمہ داری سنبھالیں گے، شکیب رواں سال متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایشیا کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال کی حالیہ انجری کے باعث کرکٹ میدانوں میں واپسی مزید تاخیر کا شکار ہو گئی، تمیم جو کہ ایشیا کپ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ پریکٹس کے دوران سائیڈ سٹرین انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More