ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلا دیش کو مل گئی

0

لاہور( امت نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت بنگلا دیش کو مل گئی جب کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن 2020 تک یہ عہدہ سنبھالیں گے۔احسان مانی کی صدارت میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی شریک ہیں تاہم اجلاس میں بھارت کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوا۔اے سی سی کے رکن ملکوں کے 33 نمائندے شریک ہیں، ان میں بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن، سی ای او نظام الدین چوہدری، سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا، افغان کرکٹ بورڈ کے صدر عزیزاللہ فضل، اے سی سی کے چیف ایگزیکٹیو شفیق ستنکزئی، امارات کرکٹ بورڈ کے نمائندے ولید بختیار کے علاوہ کویت، سعودی عرب، اومان، بحرین، قطر، سنگاپور، تھائی لینڈ اور نیپال کے نمائندے بھی شریک ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More