قومی ٹیسٹ بالنگ یونٹ کا بڑا کارنامہ

0

ابوظہبی(امت نیوز)قومی بالنگ یونٹ رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اوسط کا حامل یونٹ بن گیاہے ۔گرین شرٹس کے بالرز نے رواں سال 6ٹیسٹ میں 22.85کی اوسط سے مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو پوویلین بھیجا ہے ، اس فہرست میں دوسر ا نمبر جنوبی افریقی فاسٹ بالرز کا ہے جنہوں نے رواں سال اب تک9ٹیسٹ میچز میں 23.72کی اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں ،بھارتی بالرز نے اس سال11ٹیسٹ میچز میں 24.21کی اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں ، ویسٹ انڈین ٹیم نے اس سال24.38کی اوسط سے مخالف ٹیموں کے بلے بازوں کو پوویلین واپس بھیجا ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More