کرنٹ زدہ تار 2روز سڑک پر پڑی رہی-3جانور بھی نشانہ بنے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر )دو روز تک سڑک پر پڑی کرنٹ زدہ تار خضر سے پہلے تین جانوروں کو بھی نشانہ بناچکی تھی۔ شکایت اندراج کے باوجود بجلی کمپنی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ علاقہ میں گھومنے والی کے الیکٹرک کی گاڑی بھی دیکھ کر چلی گئی۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ منگل کے روز گرنے والا بجلی تار ہٹانے کے لیے کے الیکٹرک کو متعدد بار درخواستیں کیں ‘اس دوران پہلے ایک بلی ،پھر مرغی اور اس کے بعد ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔خضر کے نا نا جاوید کے پڑوسی سرفراز نے بتایا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ بجلی کی تار سے کسی بچے کو کرنٹ لگ جائے گا کیونکہ بجلی کمپنی کی بے حسی دیکھتے ہوئے لوگوں نے تار کے گرد سیمنٹ کے بلاک رکھ دیئے تاکہ کوئی اور جاندار اس کا نشانہ نہ بن جائے۔بعد ازاں سیوریج کا پانی جمع ہوا تو جہاں تک پانی گیا وہاں کرنٹ پہنچتا گیا ۔مکینوں نے بتا یا کہ گلی میں نکلنے والے سیوریج کے پانی پر پاؤں پڑنے سے خضر کی موت واقع ہوئی جس میں کرنٹ پھیلا ہوا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More