خونی ڈمپر نے 3 بچے کچل دیئے

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اجمیر نگری اور سرجانی میں خونی ڈمپرز نے 3بچے کچل دیئے۔ سی ویو پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2نوجوان مارے گئے، پیر آباد میں گاڑی کی زد میں آکر نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ساحل کے علاقے سی ویو سیکٹر E/8 ولیج ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 26سالہ اسلم ولد فہیم اور عبدالباسط ولد سمیع جاں بحق ہوگئے۔ کار سوار کو گرفتار کرلیاگیا ہے، جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7C عبداللہ موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے سڑک عبور کرنے والے 12سالہ اویس ولد یامین اور 14سالہ حرمین ولد آصف کو کچل دیا، جو اسی محلے کے رہائشی تھے۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے شاہ نواز بھٹوکالونی میں تیز رفتار ڈمپر نے بچی کو کچل دیا۔ پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ پیر آباد کے علاقے بنارس پل پر گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کوئی چیز نہیں ملی ہے۔ پولیس نے لاش سرد خانے رکھوادی ہے۔ اورنگی سیکٹر 12 چڑھائی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 35 سالہ افروز ولد فیروز زخمی ہوگیا۔ غریب آباد انڈر پاس میں تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 45 سالہ احمد ولد جاوید زخمی ہوگیا۔ شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40 سالہ عطاالرحمن ولد ناصر شدید زخمی ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More