سعودیہ میں شہزادہ محمد کی جگہ احمد کوجانشین بنانے کا مغربی دبائو

0

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )جمال خشوگی قتل کیس میں امریکی دلچسپی کی گتھی سلجھنے لگی ۔سعودیہ میں شہزادہ محمد کی جگہ شہزادہ احمد کوجانشین بنانے کا مغربی دبائو بڑھ گیا۔استنبول کے قونصلیٹ میں صحافی کےقتل کے بعدسعودی حکام کی جانب سے ملوث افراد کوسزا دینے کے اعلان اورشہزادہ محمدکے ملوث ہونے کے الزامات کی سختی سے تردید کے باوجود امریکی سی آئی اے نے اپنی مبینہ تحقیقاتی پورٹ میں قرار دے دیا کہ قتل کا حکم سعودی ولی عہد شہزادہ محمدنے دیا تھا۔ اس کے بعد اعلیٰ امریکی عہدیداروں نے سعودی مشیروں کو شاہ سلمان کے جانشین کے طورپر40 برس تک نائب وزیرداخلہ رہنے والے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی حمایت کا اشارہ دے دیا ہے۔ اس صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ خشوگی کے قتل کی آڑ میں شہزادہ محمد کو ہٹانے کیلئے اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمدطویل عرصے بعدلندن سے ریاض لوٹ آئے ہیں۔انہیں مغربی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے۔شہزادہ احمد شاہی خاندان کے ان 3 افراد میں شامل ہیں جو بیعت شوریٰ کے رکن ہیں۔بحث چھڑ جانے کے باوجود تبدیلی کے حوالے سے شاہ سلمان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More